Header Ads Widget

Responsive Advertisement

دیسی ٹوٹکے

دیسی ٹوٹکے

 دیسی ٹوٹکےکے استعمال سے جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات بہت کم عمر نظر آتے ہیں



کھیرے کا رس نکال کر اس میں آدھا چمچ عرق گلاب اور آدھا چائے کا چمچ گلیسرین ملا کر چہرے پر لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اس سے چہرہ نرم و ملائم اور سفید ہو جاتا ہے

چہرے کو خوبصورت بنانے کےلئے گھریلو بلیچ بنانے کے لیے بیسن میں دہی ڈال کر چہرے پر لگائیں بلیچ کا اثر کرتی ہے

کلینزنگ کے لیے دودھ میں ہلدی ڈال کر چہرے پر لگائیں چہرہ صاف،نرم و ملائم، گلابی اور خوبصورت نظر آنے لگے گا

کیل مہاسوں کو ختم کرنے کے لیے میتھی کے پتوں کو پیس کر اس میں لیموں کا رس ملا کر استعمال کریں کیل مہاسوں کا خاتمہ ہو جائے گا

کھیرے کا رس آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں پر لگانے سے سیاہ حلقے ختم ہو جاتے ہیں

رات کو سوتے وقت ہاتھوں اور منہ پر دودھ لگا کر سوئیں اس سے آپ کے چہرے اور ہاتھوں کی جھریاں ختم ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کی رنگت بھی سفید ہو جائے گی

اگر آپ کے ہاتھ کسی وجہ سے سخت، بے رونق،اور جھریوں پڑ گئی ہیں تو رات کو سوتے وقت گلیسرین لگا کر ہاتھوں پر گلوز پہن کر سو جائیں صبح دھونے سے پہلے ہاتھوں کو رگڑیں اور باری باری ایک ہاتھ کو دوسرے کو دوسرے ہاتھ کی مدد سے دبائیں یہ عمل دس سے پندرہ دفعہ دہرائیں اس عمل سے آپ کچھ ہی دنوں میں فرق محسوس کریں گے

رات کو سونے سے پہلے عرق گلاب میں گلیسرین ملا کر چہرے پر لگانے سے مرجھایا ہوا چہرہ کھل اٹھتا ہے

ٹماٹر کے ٹکڑے کاٹ لیں اور انہیں چہرے ،گردن اور ہاتھوں پر لگانے سے جلد صاف شفاف اور کھل اٹھتی ہے

اگر آپ کے ناخن ٹوٹ جاتے ہیں تو  ایک اعداد لہسن لیں اور اسے پورے ناخنوں پر رگڑیں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں اور پھر دھولیں اس سے ناخن ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوں گے اور صاف شفاف اور چمکدار ہو جائیں گے۔

اگر آپ سبزی کاٹتے آپ کے ہاتھ بھی سبزی کا رنگ اختیار کر لیتے تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں

سبزی کاٹنے یہ کوئی بھی کام کرنے سے پہلے کوئی بھی لوشن یا ویزلین لگا لیں اور جب کام ختم کریں تو ہاتھوں کو نیم گرم پانی سے دھولیں ضرورت محسوس ہو تو صابن سے دھو لیں ہاتھ اچھی طرح سے صاف ہو جائیں گے اور کوئی سبزی کا کلر بھی باقی نہیں رہے گا

پودینے کے پتے پانی میں ابال کر نہار منہ پینے سے رنگت صاف ہو جاتی ہے۔

لیموں کا رس چہرے پر ملنے سے رنگ گورا ہوتا ہے۔

گاجر کے استعمال سے رنگ گورا اورسرخ ہوتا ہے۔

کسی برتن میں پانی ابال کر اس سے چہرے پر بھاپ دیں بند مسام کھل جائیں گے اور چہرے سے گردو غبار بھی صاف ہو جائے گی۔

۔

سردی لگ جانے کی صورت میں شہد کا استعمال بہترین ہے۔

سردیوں میں اکثر اوقات کھانسی وغیرہ کی شکایت ہوتی ہے اور بہت سا علاج سے بھی افاقہ نہیں نہیں ہوتا ایسی صورت میں شہد بہترین دوائی تصور کی جاتی ہے۔

کھانسی کا بہترین علاج ملیٹھی سمجھا جاتا ہے اور یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے۔کھانسی چاہے جیسی بھی ہو ملیٹھی بہترین علاج ہے۔


  • اگر آپ کے ہونٹ لپس سٹک لگانے کی وجہ سے سیاہ ہو چکے ہیں تو اہک لیموں کو کاٹ لیں اور دن میں دو سے تین مرتبہ لیموں کا کاٹا ہوا ٹکڑا ہونٹوں پر لگائیں اور اگر آپ کے ہونٹ خشک ہیں تو لیموں کے ساتھ دودھ یا ملائی ملا کر لگائیں۔ایک ہفتے میں آپ کے ہونٹ گلابی مائل ہو جائیں گے


  • اگر آپ کی رنگت بہت زیادہ خراب ہو گئی ہے تو تھوڑا سا دودھ لیں اور اس میں آدھا لیموں نچوڑ کر چہرے پر چھلکے کے ساتھ اپلائی کریں اور ساتھ ساتھ مساج کرتے جائیں دس سے پندرہ منٹ تک رہنے دیں اور پھر کسی اچھے فیس واش کے ساتھ چہرہ دھولیں۔ہفتے میں پانچ سے چھ بار یہ ٹپس یوز کر سکتے ہیں


  • لیموں کے عرق کے ساتھ اگر ایلویرا ملا کر چہرے پر لگایا جائے تو رنگت صاف ہونے کے ساتھ ساتھ چہرہ نرم و ملائم  ہو جاتا ہے۔


  • لیموں کی چند قطرے لیں اور اس میں تھوڑا سا دودھ اور شہد ملائیں اور ہلکے ہاتھوں سے پورے چہرے پر لگائیں چار سے پانچ منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور دس سے پندرہ منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں

پندرہ منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں چہرہ نرم و ملائم لگنے لگے گا اور فرق آپ خود محسوس کریں گے


  • اگر چہرےیا جسم پر کالے یا بھورے رنگ کے تل نمودار ہو رہے ہیں تو آدھا لیموں کاٹ کر اس کے اوپر تھوڑا سا میٹھا سوڈا لگا کر تل والی جگہ پر پانچ منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے لگائیں یاد رہے اگر آپ چہرے پر اپلائی کر رہے ہیں تو دھیان رکھیں اگر جلن شروع ہو جانے کی صورت میں فوراً ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔


  • اگر آپ کے چہرے پر گردو غبار کے بہت زیادہ اثرات ہیں تو تھوڑا سا لیموں کا رس عرق گلاب میں ملا کر استعمال کرنے سے چہرہ کچھ ہی دنوں میں کھل اٹھتا ہے۔
  • ایک اعداد لیموں لیں اور اس میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے اچھی طرح سے مکس کر لیں اب اس مکسچر کو کاٹن کی مدد سے پورے چہرے پر اپلائی کر لیں اور آدھے گھنٹے کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں اس سے چہرے پر ہونے والے کیل مہاسوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔


لیموں کے چھلکے پیس کر اس میں نمک ملا کر رکھ لیں اور حسب ضرورت دانتوں پر صبح شام لگائیں اس سے دانتوں کی صفائی ہو جائے گی اور دانت سفید چمکدار ہو جائیں گے۔

لیموں کارس نکال کر تیل میں ڈال کر بالوں کی جڑوں میں مالش کریں استعمال سے بال نرم و ملائم اور چمکدار ہو جائیں گے اور ایک قدرتی چمک آجائے گی بال لمبے اور گھنے ہو جائیں گے۔

اگر آپ کے بالوں میں خشکی ہے اور بال روکھے اور بے رونق ہیں تو ناریل کے تیل میں لیموں کا رس نچوڑ کر شامل کر لیں اور اور سکاکائی میسر ہو تو اسے بھی شامل کر لیں ان چیزوں کو اچھی طرح سے مکس کرلیں اور پھر ہلکے ہاتھوں سے پورے بالوں کی جڑوں میں مالش کریں اور آدھے گھنٹے تک جاری رکھیں مالش ہمیشہ ہلکے ہاتھوں سے کروانی چاہیے کیونکہ کہ سخت ہاتھوں سے مساج کرانے سے بالوں کو نقصان پہنچ سکتا ہےاس سے آپ کے بال لمبے گھنے اور خوبصورت تو ہوں گے اور ساتھ ہی بالوں میں خشکی ختم ہو جائے گی اور بال گرنا بند ہو جائیں گے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے