Header Ads Widget

Responsive Advertisement

دیسی ٹوٹکے-دیسی نسخے


جدید دور آنے سے پہلے جب انسان نے ترقی نہیں کی تھی اس وقت بھی انسان بیمار ہوتا یا کسی مسئلہ کاسامنا کرنا پڑتا تو اس وقت میں دیسی ٹوٹکے کا سہارا لیا جاتا تھا۔اور یہ ٹوٹکے استعمال کے بعد کافی اثر انداز ہوتے تھے۔
جدید دور میں دیسی ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن ان کا استعمال وسیع پیمانے پر اب نہیں کیا جاتا۔

 دیسی طریقوں کا استعمال کیا کرتے تھے یہاں تک کہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس وقت کے زمانے میں دودھ شہد اور مختلف اجزاء کا استعمال کر کے اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھا جاتا تھا جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ ماند پڑ جاتا ہے۔لیکن جوں جوں وقت گزرتا گیا اور انسان نے ترقی کی اور اپنے آرام وسکون کے لیے نئی ایجادات کیں تو اس کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے دیسی اشیاء کے ساتھ ساتھ بازار میں مختلف اجزاء مثلاً کریموں،بلیچ،اور دوسری کئی اشیاء کا استعمال شروع ہوا۔

جہاں یہ کریم وغیرہ کی استمعال سے کئی دنوں کا رزلٹ چند منٹوں میں مل جاتا ہے وہیں اس کے اثرات بھی ٹھیک نہ ہونے کے ساتھ اس کا اثر بھی دیرپا نہیں ہوتا۔

لیکن اگر بات کی جائے دیسی اور گھریلو طریقوں کی تو ان کے مضر اثرات نا ہونے کے برابر ہیں اور ساتھ ہی ان کا رزلٹ بھی دیرپا ہوتاہے۔

دیسی ٹوٹکے

 دیسی ٹوٹکےکے استعمال سے جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات بہت کم عمر نظر آتے ہیں


  • کھیرے کا رس نکال کر اس میں آدھا چمچ عرق گلاب اور آدھا چائے کا چمچ گلیسرین ملا کر چہرے پر لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اس سے چہرہ نرم و ملائم اور سفید ہو جاتا ہے
  • چہرے کو خوبصورت بنانے کےلئے گھریلو بلیچ بنانے کے لیے بیسن میں دہی ڈال کر چہرے پر لگائیں بلیچ کا اثر کرتی ہے
  • کلینزنگ کے لیے دودھ میں ہلدی ڈال کر چہرے پر لگائیں چہرہ صاف،نرم و ملائم، گلابی اور خوبصورت نظر آنے لگے گا
  • کیل مہاسوں کو ختم کرنے کے لیے میتھی کے پتوں کو پیس کر اس میں لیموں کا رس ملا کر استعمال کریں کیل مہاسوں کا خاتمہ ہو جائے گا
  • کھیرے کا رس آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں پر لگانے سے سیاہ حلقے ختم ہو جاتے ہیں
  • رات کو سوتے وقت ہاتھوں اور منہ پر دودھ لگا کر سوئیں اس سے آپ کے چہرے اور ہاتھوں کی جھریاں ختم ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کی رنگت بھی سفید ہو جائے گی
  • اگر آپ کے ہاتھ کسی وجہ سے سخت، بے رونق،اور جھریوں پڑ گئی ہیں تو رات کو سوتے وقت گلیسرین لگا کر ہاتھوں پر گلوز پہن کر سو جائیں صبح دھونے سے پہلے ہاتھوں کو رگڑیں اور باری باری ایک ہاتھ کو دوسرے کو دوسرے ہاتھ کی مدد سے دبائیں یہ عمل دس سے پندرہ دفعہ دہرائیں اس عمل سے آپ کچھ ہی دنوں میں فرق محسوس کریں گے
  • رات کو سونے سے پہلے عرق گلاب میں گلیسرین ملا کر چہرے پر لگانے سے مرجھایا ہوا چہرہ کھل اٹھتا ہے
  • ٹماٹر کے ٹکڑے کاٹ لیں اور انہیں چہرے ،گردن اور ہاتھوں پر لگانے سے جلد صاف شفاف اور کھل اٹھتی ہے
  • اگر آپ کے ناخن ٹوٹ جاتے ہیں تو  ایک اعداد لہسن لیں اور اسے پورے ناخنوں پر رگڑیں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں اور پھر دھولیں اس سے ناخن ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوں گے اور صاف شفاف اور چمکدار ہو جائیں گے۔
  • اگر آپ سبزی کاٹتے آپ کے ہاتھ بھی سبزی کا رنگ اختیار کر لیتے تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں
  • سبزی کاٹنے یہ کوئی بھی کام کرنے سے پہلے کوئی بھی لوشن یا ویزلین لگا لیں اور جب کام ختم کریں تو ہاتھوں کو نیم گرم پانی سے دھولیں ضرورت محسوس ہو تو صابن سے دھو لیں ہاتھ اچھی طرح سے صاف ہو جائیں گے اور کوئی سبزی کا کلر بھی باقی نہیں رہے گا
  • پودینے کے پتے پانی میں ابال کر نہار منہ پینے سے رنگت صاف ہو جاتی ہے۔
  • لیموں کا رس چہرے پر ملنے سے رنگ گورا ہوتا ہے۔
  • گاجر کے استعمال سے رنگ گورا اورسرخ ہوتا ہے۔
  • کسی برتن میں پانی ابال کر اس سے چہرے پر بھاپ دیں بند مسام کھل جائیں گے اور چہرے سے گردو غبار بھی صاف ہو جائے گی۔

۔

  • سردی لگ جانے کی صورت میں شہد کا استعمال بہترین ہے۔
  • سردیوں میں اکثر اوقات کھانسی وغیرہ کی شکایت ہوتی ہے اور بہت سا علاج سے بھی افاقہ نہیں نہیں ہوتا ایسی صورت میں شہد بہترین دوائی تصور کی جاتی ہے۔
  • کھانسی کا بہترین علاج ملیٹھی سمجھا جاتا ہے اور یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے۔کھانسی چاہے جیسی بھی ہو ملیٹھی بہترین علاج ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے