Header Ads Widget

Responsive Advertisement

گردن کی صفائی

گردن کی صفائی

 چہرے ہاتھوں اور پیروں کی صفائی کے ساتھ ساتھ گردن کی صفائی بھی بہت ضروری ہے کیونکہ کہ آپ جتنی چاہے چہرے پر کریموں کا استعمال کریں یا ٹوٹکے اگر آپ کی گردن چہرے کی طرح صاف اور چمکدار نہیں ہو گی تب تک آپ کے چہرے کی خوبصورتی نظر نہیں آئے گی۔

سب سے پہلے تو جو چیز بھی چہرے پر استعمال کریں وہ ضروری ہے کہ گردن پر بھی ضرور استعمال کریں۔اگر گردن سیاہ نظر آتی ہے تو گردن کی صفائی بہت ضروری ہے 

دیسی ٹوٹکے

ایک لیموں لیں اور اسے درمیان سے کاٹ لیں اور اسے گردن پر لگائیں لیموں کے ساتھ گردن پر لگائیں۔پوری گردن پر سخت ہاتھوں سے مساج کریں اور پندرہ منٹ تک جاری رکھیں یہاں تک کہ رس سارا ختم ہو جائے اس کے بعد دھو لیں۔اور کوئی اچھا سا موسچرائزر لگا لیں۔

  • رات کو سونے سے پہلے عرق گلاب میں گلیسرین ملا کر چہرے اور گردن  پرلگانے سے مرجھایا ہوا چہرہ کھل اٹھتا ہے
  • ٹماٹر کے ٹکڑے کاٹ لیں اور انہیں چہرے ،گردن اور ہاتھوں پر لگانے سے جلد صاف شفاف اور کھل اٹھتی ہے


  • پودینے کے پتے پانی میں ابال کر نہار منہ پینے سے رنگت صاف ہو جاتی ہے۔
  • لیموں کا رس چہرے اور گردن پر ملنے سے رنگ گورا ہوتا ہے۔
  • ۔
  • رات کو سونے سے پہلے باقاعدگی  سے چہرے گردن ہاتھوں کو لوشن لگائیں 
  • بڑھتی عمر گھر اور اور کام کاج کی وجہ سے ہاتھوں پر بہت بہت دریا اور جھریاں اور کھردرا پن سن سن ہے آج آتا ہے ہے اس لئے گھڑیوں اور اور جھریوں اور اور کھردرے پن بند کرو ختم تم ہم کرنے کے لئے یے گلیسرین تین بہترین بہترین علاج آج ہے ہے


  • حسن کا تقاضا ہے کہ چہرے اور گردن کی خشکی، کھردرا پن اور سختی ختم کرنے کے لیے روانہ صبح شام چہرے کے ساتھ ساتھ گردن ہاتھوں اور پیروں کو دھو کر موسچرائزر کا استعمال کریں۔
  • اپنی غذا کا خاص خیال رکھیں۔
  • پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
  • روزمرہ کی روٹین میں پھل اور سبزیوں کا استعمال ذیادہ کریں۔
  • ٹماٹر،بادام،پالک کا استعمال جلد کو ترو تازہ رکھتا ہے۔
  • بلائی لگانے سے جلد اور خاص طور پر چہرے ہاتھوں اور گردن کی خشکی ختم کرنے کے لیے بے حد مفید ہے۔
  • دودھ میں تھوڑا سا لیموں ڈال کر ہاتھوں چہرے اور گردن  کامساج کرنے سے خشکی بھی ختم ہو جائے گی اور ہاتھ چہرہ اور گردن نرم و ملائم اور خوبصورت ہو جائیں گے۔

  • اگر آپ کی رنگت بہت زیادہ خراب ہو گئی ہے تو تھوڑا سا دودھ لیں اور اس میں آدھا لیموں نچوڑ کر چہرے اور گردن پر چھلکے کے ساتھ اپلائی کریں اور ساتھ ساتھ مساج کرتے جائیں دس سے پندرہ منٹ تک رہنے دیں اور پھر کسی اچھے فیس واش کے ساتھ چہرہ اور گردن دھولیں۔ہفتے میں پانچ سے چھ بار یہ ٹپس یوز کر سکتے ہیں


  • لیموں کے عرق کے ساتھ اگر ایلویرا ملا کر چہرے اور گردن پر لگایا جائے تو رنگت صاف ہونے کے ساتھ ساتھ چہرہ نرم و ملائم  ہو جاتا ہے۔


  • لیموں کی چند قطرے لیں اور اس میں تھوڑا سا دودھ اور شہد ملائیں اور ہلکے ہاتھوں سے پورے چہرے اور گردن پر لگائیں چار سے پانچ منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور دس سے پندرہ منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں

پندرہ منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں چہرہ اور گرن نرم و ملائم لگنے لگے گا اور فرق آپ خود محسوس کریں گے

  • ہفتے میں دو بار دیسی ٹوٹکے کا استعمال ضرور کریں۔
دیسی ٹوٹکے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے