Header Ads Widget

Responsive Advertisement

لہسن کے فوائد



لہسن کے فوائد

 لہسن باظاہرایک عام چیز جسے ہم ذائقے کے لیے اپنے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔جس کے استعمال سے کھانوں کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔لہسن کا استعمال ہمارے کھانوں میں عام استعمال ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ لہسن کے کے استعمال کے لاتعداد فوائد ہیں۔اگر نہیں تو ہم بتائیں گے آپ کو لہسن کے بےشمار فوائد جسے سن کر آپ حیران رہ جائیں گے

لہسن کا استعمال

لہسن عام طور پر ہم کھانا بناتے وقت مصالحہ جات کے ساتھ لہسن کا تڑکا دیتے ہیں اور مختلف لوگ مختلف طریقوں سے اپنے کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے لہسن کو اپنے کھانوں میں شامل کرتے ہیں۔دال میں لہسن کا تڑکا بہت مقبول ہے۔ دال ہو یا چاول لہسن ضرور شامل رہتا ہے

 بدبو ختم کرنے کیلئے

لہسن کو گوشت اور مچھلی کو پکاتے وقت مصالحہ جات کے ساتھ ضرور شامل کیا جاتا ہے۔ریسپی ایکسپرٹس کے مطابق لہسن کے استعمال سے گوشت اور مچھلی کی کچی بدبو جو رہ جاتی ہے اس کو لہسن ختم کر دیتا ہے اور ذائقہ دوبالا کر دیتا ہے۔


لہسن کے فوائد



لہسن کے بےشمار فوائد ہیں جن میں چند ایک کا ذکر ہم یہاں کریں گے۔

 ذائقہ کے لیے

سب سے پہلے لہسن عام طور پر کھانے کے ذائقے کو دوبالا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے

لہسن بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہترین علاج ہے۔اگر بلڈ پریشر کسی بھی وجہ سے بڑھ جائے تو لہسن کے استعمال سے بلڈ پریشر نارمل کیا جا سکتا ہے

جلد ی بیماری

اگر جلد منہ ہاتھ وغیرہ میں کسی بھی وجہ سے چھالے ہوں یا کوئی اور جلد کا مسئلہ ہو تو لہسن کا پانی لگانے سے الرجی یا چھالے جلد ختم ہو جاتے ہیں

بالوں کے لیے



اگر خشکی اور سکری نے آپ کے سر میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔زیتون کا تیل لیں اور اس کی مناسبت سے لہسن کے دو سے تین جوے تیل میں ڈال کر دھوپ میں ہفتے بھر کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد رات کو سوتے وقت بالوں میں یہ تیل لگا کر سوئیں اور صبح دھولیں۔اس سے خشکی اور سکری سے گرتے بال روک جائیں گے اور خشکی اور سکری سے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا۔

جراثیم کش

لہسن قدرتی طور پر جراثیم کش ہوتا ہے اس لیے اسے جراثیم کی روک تھام کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

معدہ کی رطوبت

لہسن کے استعمال سے معدہ کی رطوبت ختم ہو جاتی ہے

بلغم ک تھام

لہسن کی خشک تاثیر ہوتی ہے اس وجہ سے لہسن کے استعمال سے بلغم ہو جاتاہے۔

زہر کا تریاق

لہسن زہر کا قدرتی علاج ہے۔کسی بھی زہریلے جانور کے زہر کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے