Header Ads Widget

Responsive Advertisement

بچوں کو صحت مند بنائیں

 بچوں کو صحت مند بنانے کے لیے چند خوراک

چھوٹے بچوں کی خوراک کا ہمیشہ مسئلہ رہتا ہے کہ بچے کو ایسی خوراک دی جائے جو وہ شوق سے کھائے اور صحت مند بھی رہے۔

یہ بات ہمشہ دیکھی گئی ہے جو چیز صحت کے لیے بہترین ہوتی ہے اور مائیں جو غذائیں بنا کر دےرہی ہوتی ہیں وہ بچے کھاتے نہیں اور جو غذائیں بچوں کو پسند ہوتی ہے وہ بچوں کی صحت کے لیے اچھی نہیں ہوتی۔

آئیں چند ریسپیز شیئر کرتےہیں جن کو بچے شوق سے بھی کھائیں گے اور صحت مند بھی رہیں گے اور یہ غذائیں جلد تیار بھی ہو جاتیں ہیں

آٹھ دانے بادام

آٹھ دانے کھجور

آٹھ دانے کشمش

ایک کپ چاول

ایک کپ دودھ 

حسبِ ضرورت چینی

کھجور اور کشمش کو  کھجوراچھی  طرح دھولیں۔کھجور کی گٹھلیاں نکال لیں اور رات بھر کے لیے ان تینوں چیزوں) کھجور، بادام،کشمش( ایک کپ پانی میں رات بھر کے لیے بھگو کر رکھیں 

دلیہ بناتے وقت بادام کا چھلکا اتار لیں اس میں ایک کپ دودھ ایک کپ چاول اور چینی اور ساری چیزوں کو گلینڈ کرلیں۔

پھر ایک پین میں ساری چیزوں کو ڈال کر بوائل کر لیں اگر دلیہ گاڑھا ہو جائے تو مزید دودھ ڈال سکتے ہیں اور اسی طرح اگر دلیہ پتلا ہو تو مزید ابال کر گاڑھا کیا جا سکتا ہے۔

یہ خاص قسم کا دلیہ ہے جو بچے شوق سے کھاتے ہیں اور اگر بات کی جائے اس کی غذائیت کی تو یہ دلیہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔جو بچے بہت کمزور ہوتے ہیں۔یہ ایسے بچوں کے لیے بہترین غذا ہے۔یہ بچوں کی ہڈیاں مضبوط بنانے کے س

ساتھ کمزوری،خون کی کمی کو بھی ختم کر تی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے