Header Ads Widget

Responsive Advertisement

چہرے کی جھریوں کا علاج

 چہرے کی جھریوں کا علاج

 ہمارے ملک میں ناقص غذا کھانے سے چہرے پر  وقت سے پہلے جھریوں پڑ جاتی ہیں ۔پھر  انسان۔ وقت سے پہلے بوڑھا نظر آ نے لگتا ہے  عورتوں میں یہ مرض زیادہ تر پایا جاتا ہے ہاتھوں اور خاص طور پر چہرے پر  بہت زیادہ جھریاں پڑ جاتیں ہیں اور اس جھریوں کی وجہ سے ہر فرد پریشان نظر آتا ہے۔ جھریاں ختم کی جا سکتی ہیں اس کےلیے آپ کو تھوڑی سی محنت کرنی پڑے گی اور اس تھوڑی سی محنت کے بدلے آپ کے چہرے کی جھریاں ختم ہو جائیں گی اور اپ جوان اور حسین نظر آنے لگے گی۔اس  کے کچھ ٹپس اور کچھ گھریلو ٹوٹکے ہیں جن کو آزما کر آپ کو بہت واضح طور پر فرق نظر آنے لگے گا۔

ٹپس 

سب سے پہلے روزانہ 12 گلاس پانی ضرور پئیں۔
اپنے کھانے پینے کا خاص خیال رکھیں۔
اگر آپ پہلے صحت مند تھے اور اب آپ پہلے سے کمزور ہو رہے ہیں تو یہ جھریوں کی وجہ ہو سکتی ہے۔
کھانے میں پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
فرش جوس کا استعمال زیادہ کریں۔
لیموں کا استعمال اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا لیں۔
چائے کا استعمال کم سے کم کریں کیونکہ چائے جلد کو بے رونق کر دیتی ہے جس کی وجہ سے جھریوں کے چانس بڑھ سکتے ہیں۔
تیل اور چکنائی والی اشیاء  استعمال متوازن رکھیں۔
دودھ کا ایک گلاس پینا روٹین میں شامل کر لیں

جھریوں کے لیے انمول ٹوٹکے

میتھی کے پتوں کو پیس لیں اور اس کا رات بھر کے لیے چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر صبح دھولیں اس کے مسلسل استعمال سے آپ کے چہرے کی جھریاں ختم ہو جائیں گی اور اگر کسی قسم کی کوئی سکن کا مسئلہ کاسامنا ہونے لگے تو اس ٹوٹکے سے گریز کریں۔
گلیسرین کے استعمال سے جھریوں کا خاتمہ ممکن ہے۔رات کے وقت اگر آپ گلیسرین میں تھوڑا سا عرق گلاب ملا لیں اور چہرے پر لگائیں تو چند ہی دنوں میں جھریوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔
گلیسرین میں مچھلی کے تیل کو شامل کر کے چہرے کی روز مالش کرنے سے جھریاں ختم ہو جاتی ہیں۔
اگر مچھلی کا تیل میسر نہ ہو تو اس کی جگہ بادام کا تیل یا وٹامن ای شامل کر کے مساج کریں اس سے بھی جھریاں ختم ہو جاتی ہیں۔

روزانہ عرق گلاب اور گلیسرین ملا کر رات کو سوتے وقت چہرے ہاتھوں اور پیروں پر لگا کر سونے سے چہرے اور ہاتھوں کی جھریاں ختم ہو جائیں گی اور پیر نرم و ملائم ہو جائیں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے