Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پلکوں کے لیے انمول ٹوٹکے

 


پلکوں کے لیے انمول ٹوٹکے

پلکیں اللّٰہ تعالیٰ کی دی گئی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے یہ آنکھوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ چہرے کی خوبصورتی کو بھی چار چاند لگا دیتیں ہیں۔

آج کل جہاں چہرے کی خوبصورتی کے لیے بہت کچھ کیا جاتا ہے وہیں آنکھوں کی خوبصورتی پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے۔اور آنکھوں کی خوبصورتی میں پلکوں کا اہم کردار ہے۔

پلکوں کے بغیر آنکھوں کی خوبصورتی ممکن ہی نہیں۔اور آنکھوں کی خوبصورتی کے لیے جہاں مختلف قسم کے کاسمیٹکس مارکیٹ میں آئی ہیں وہیں پلکوں کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لیے مارکیٹ میں آرٹیفیشل پلکیں بھی مارکیٹ میں عام مل جاتی ہیں۔

ان پلکوں کی قیمتیں بھی ان کی ورائٹی کے ساتھ مل جاتی ہیں لیکن بات پھر وہیں آ جاتی ہے کہ قدرتی چیز کا کوئی مقابلہ نہیں۔

یہاں کچھ نسخے اور ٹیپس پیش خدمت ہیں جن کے استعمال سے ناصرف آنکھوں کے لیے مفید ہونگی بلکہ اس سے آپ کی پلکیں لمبی اور گھنی بھی ہونگی۔

اگر آپ کی پلکیں کی لمبائی کم ہے اور گھنے بھی نہیں ہیں اور اپ اے دس سے بیس دنوں تک کہیں جانا بھی نہیں ہے نا ہی کسی سے ملنے کا کوئی پلان ہے تو سب سے پہلا کام جو آپ نے کرنا ہے وہ یہ ہے کہ پلکوں کو کاٹ دیں۔پلکوں کو زیادہ نزدیک سے نا کاٹیں۔

اس سے ہو گا یہ کہ آپ کی جب پلکیں اگیں گی تو وہ موٹی اور گھنی ہونگی اور گھبرائیں نہیں صرف 15 سے بیس دن کے اندر آپ کی پلکیں اتنی بڑی ہو جائیں گی کہ کسی کو محسوس بھی نہیں ہو گا کہ آپ کی پلکیں کٹی ہوئی ہیں۔ اس دوران روزانہ رات کو سوتے وقت زیتون کے تیل میں انگلی ڈبو کر پلکوں پر لگاتے رہیں ایک ماہ بعد آپ کی پلکیں آپ کی آئی بروز تک پہنچ جائیں گی۔

اگر آپ اس نسخے کو نہیں استعمال کر سکتے تو کچھ اور دیسی نسخے پیش خدمت ہیں۔

  • رات کو سونے سے پہلے زیتون کے تیل میں انگلی ڈبو کر پلکوں پر لگائیں اور ساری رات بھر کے لیے چھوڑ دیں اور صبح دھو لیں یہ ٹوٹکہ کچھ دنوں تک جاری رکھیں کچھ دنوں بعد آپ کو واضح طور پر فرق نظر آئے گا۔
  • کسٹر آئل یعنی ارنڈ کا تیل بھی پلکوں کو خوبصورت اور لمبا کرنے میں بہت مدد دیتا ہے لین یہ تسلی کر لینی چاہیے کہ تیل اصل ہو۔رات کو سوتے وقت پلکوں پر اور جڑوں میں اچھی طرح سے لگائیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں اور صبح دھو لیں کچھ دنوں کے استعمال سے آپ کی پلکیں لمبی اور گھنی ہو جائیں گی۔اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے آنکھوں کے گرد پڑنے والی جھریوں سے بھی چھٹکارا مل جاتا ہے۔
  • شہد میں کسٹرائل ملا کر رات کو سوتے وقت پلکوں میں اور جڑوں میں لگائیں اور چھوڑ دیں اور صبح دھولیں اس سے آپ کی پلکیں خوبصورت ،بڑی اور چمکدار ہو جائیں گی۔ یہ عمل ڈیڑھ ماہ تک جاری رکھیں پلکیں لمبی اور گھنی ہو جائیں گی۔
  • رات کے وقت سرسوں کے تیل لگا کر سوئیں اور صبح دھو لیں یہ نسخہ بھی بہت مفید ہے پلکیں لمبی کرنے کے لیے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے